0
Monday 11 Apr 2011 12:16

حماس اور اسرائیل کی فائر بندی پر مشروط آمادگی،غزہ،صہیونی جارحیت کے دوران شہید ہونیوالوں کی تعداد 22 ہو گئی

اقوام متحدہ سے غزہ کو نو فلائی زون قرار دینے کیلئے کہیں گے، عرب لیگ
حماس اور اسرائیل کی فائر بندی پر مشروط آمادگی،غزہ،صہیونی جارحیت کے دوران شہید ہونیوالوں کی تعداد 22 ہو گئی
غزہ:اسلام ٹائمز۔ اسرائیل اور حماس نے فائر بندی پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی۔ اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے اسرائیلی ریڈیو سے بات چیت میں کہا کہ اسرائیل حماس سے فائر بندی پر آمادہ ہے اگر حماس اسرائیل پر راکٹ حملے بند کر دے تو اسرائیل بھی جوابی کارروائی بند کر دے گا۔ ادھر اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اگر حملہ ہوا تو سخت جواب دینگے۔
 حماس نے بھی مشروط فائر بندی پر آمادگی ظاہر کر دی۔ حماس ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل جارحیت روک دے تو امن بحال ہو سکتا ہے۔ قبل ازیں گذشتہ تین روز سے جاری اسرائیلی جنگی جہازوں کی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہیں۔ دریں اثناء فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کے مطابق صدر محمود عباس نے اسرائیل اور حماس میں کشیدگی ختم کرانے کیلئے عرب لیگ کا ایک ہنگامی اجلاس بلانے کی اپیل کی ہے اور اس حوالے سے انہوں نے عرب وزراء خارجہ سے رابطے شروع کر دئیے۔
ادھر مصر کے امریکہ اور یورپی یونین سے تازہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ مصر کے سفارتی ذرائع کے مطابق قاہرہ میں وزارت خارجہ کی اعلیٰ شخصیات نے امریکہ اور یورپی یونین کے حکام سے رابطے کئے ہیں اور انہیں غزہ میں جاری اسرائیلی حملے بند کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو کہا ہے۔ 
ادھر قاہرہ میں عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل امر موسیٰ نے کہا ہے کہ تنظیم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے غزہ کو نوفلائی زون قرار دینے کیلئے کہے گی۔ اتوار کو عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امر موسیٰ نے کہا کہ اقوام متحدہ میں عرب ممالک کو غزہ کو نو فلائی زون قرار دینے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف قرار داد پیش کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 64561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش