0
Tuesday 13 Jun 2017 13:47

جرمنی، فائرنگ سے خاتون پولیس اہلکار ہلاک

جرمنی، فائرنگ سے خاتون پولیس اہلکار ہلاک
اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق میونخ پولیس کے مطابق حملہ آور نے جرمنی کے جنوبی شہر میں ایک ریلوے اسٹیشن میں فائرنگ کی۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ میونخ پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں ایک خاتون پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جنہیں شدید نوعیت کے زخم آئے ہیں‘۔ ادھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایس بان اسٹیشن میں پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم اب حالات کنٹرول میں ہیں۔ اس سے قبل میونخ پولیس نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ سب اسٹیشن میں مشکوک سرگرمی کے باعث اسے گھیر لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ سال 23 جولائی کو میونخ کے ایک شاپنگ سینٹر میں فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ گذشتہ کچھ سالوں سے یورپ کے مختلف ممالک میں دہشت گردی کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے، گذشتہ سال فرانس کے شہر نائس میں ایک شخص نے یوم آزادی کی تقریبات میں شریک افراد کو ٹرک کے نیچے کچل دیا تھا،جس کے نتیجے میں 84 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

دیگر ذرائع کے مطابق میونخ میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے خاتون پولیس اہلکار کو ہلاک اور متعدد افراد کو زخمی کر دیا۔ جرمن میڈیا کے مطابق واقعہ میونخ ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا جب ایک مسافر نے خاتون پولیس اہلکار سے پستول چھین کر اس کے سر پر گولی مار کر اسے قتل کر دیا۔ پولیس اہلکار کو قتل کرنے کے بعد حملہ آور فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا جس کے نتیجے میں مزید 4 افراد زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔ اس دوران ریلوے اسٹیشن آنے جانے والی ٹرینوں کو بھی روک دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 645619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب