0
Tuesday 13 Jun 2017 13:49

شریف فیملی نے مریم نواز کے بیرون ملک جانے کی خبروں کو گمراہ کن قرار دیدیا

شریف فیملی نے مریم نواز کے بیرون ملک جانے کی خبروں کو گمراہ کن قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ پانامہ کیس کی تحقیقات کے حوالے سے ترجمان شریف فیملی نے مریم نواز کے بیرون ملک جانے کی خبروں کو گمراہ کن قرار دیدیا۔ شریف فیملی کے حوالے سے ذرائع  کا کہنا ہے کہ مخالفین سنسنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اپنے بیان میں ترجمان شریف فیملی نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف کے بیرون ملک جانے کی خبریں گمراہ کن ہیں، شریف فیملی کے خلاف گمراہ کن خبریں پھیلانا مخالفین کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مخالفین ہر محاذ پر ناکام ہونے کے بعد سنسنی خیزی پھیلانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ دوسری جانب پی ایم ایل این کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی پیشی سے تاریخ رقم ہو رہی ہے، جے آئی ٹی نے تصویر لیک ہونے کا الزام تسلیم کر لیا، کیا ریکارڈ کی ٹیمپرنگ کوئی بہانہ تو نہیں؟
خبر کا کوڈ : 645620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش