QR CodeQR Code

وفاقی دارالحکومت میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، پانچ دہشگرد گرفتار

13 Jun 2017 13:54

خفیہ آپریشن کے دوران پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا، جن کے قبضے سے انٹی ٹینک مائینز، پرائما کارڈ، کار کے نیچے لگانے والی بم ڈیوائسز اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حساس اداروں کے ہاتھوں اسلام آباد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہو گیا، تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں حساس اداروں اور پولیس نے خفیہ آپریشن کیا۔ خفیہ آپریشن کے دوران پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا، جن کے قبضے سے انٹی ٹینک مائینز، پرائما کارڈ، کار کے نیچے لگانے والی بم ڈیوائسز اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ دہشت گرد اسلام آباد میں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جسے بر وقت ناکام بنا دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 645622

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/645622/وفاقی-دارالحکومت-میں-دہشت-گردی-کا-بڑا-منصوبہ-ناکام-پانچ-دہشگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org