QR CodeQR Code

کوئٹہ میں سکیورٹی کے نام پر عوام کی تذلیل کی جا رہی ہے، اے این پی

13 Jun 2017 16:41

کوئٹہ سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں اے این پی نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عوام کیلئے وبال جان اور سکیورٹی فورسز کیلئے باعث جیب خرچہ اور اطمینان ہے۔ حکام بالا اور آئی جی ایف سی سے پرزور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ سکیورٹی فورسز عوام کے جابجا تذلیل بند کریں۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کیجانب سے کہا گیا ہے کہ کوئٹہ شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان کو بہانہ بنا کر ماہ مقدس رمضان المبارک میں جا بجا معزز شہریوں کی بلا جواز ایف سی اور دیگر سکیورٹی فورسز شناختی کارڈ کے بہانہ جامعہ تلاشی کے ذریعے تذلیل کرتے ہیں۔ جو قابل مذمت اور قابل نفرت عمل ہے۔ سکیورٹی فورسز اور حکمران طبقہ عوام کی جان و مال، عزت آبرو کا پاسبان ہے۔ نہ کہ تذلیل کرکے عوام کی نقل و حرکت پر پابندی لگائے۔ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عوام کیلئے وبال جان اور سکیورٹی فورسز کیلئے باعث جیب خرچہ اور اطمینان ہے۔ حکام بالا اور آئی جی ایف سی سے پرزور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ سکیورٹی فورسز عوام کے جابجا تذلیل بند کریں۔


خبر کا کوڈ: 645656

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/645656/کوئٹہ-میں-سکیورٹی-کے-نام-پر-عوام-کی-تذلیل-جا-رہی-ہے-اے-این-پی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org