0
Tuesday 13 Jun 2017 18:10

اعظم طارق قتل کیس، مولانا سبطین کاظمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

اعظم طارق قتل کیس، مولانا سبطین کاظمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنماء اعظم طارق قتل کیس کے ملزم مولانا سید سبطین کاظمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 جون تک توسیع کردی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی کے روبرو مولانا سید سبطین کاظمی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا، سماعت کے لئے مولانا سبطین کاظمی کو خصوصی سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا تھا۔ پولیس نے اعظم طارق قتل کیس میں مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کرادیا۔ عدالت نے مولانا سبطین کاظمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 جون تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ مولانا سید سبطین کاظمی کو چند روز قبل لندن جاتے ہوئے اسلام آباد ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 645674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش