QR CodeQR Code

پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کے ذرائع سے عدالت کو مطمئن کرے، سپریم کورٹ

13 Jun 2017 18:49

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو تین بنیادی سوالات کے جواب دینا ہوں گے، کیا پی ٹی آئی کو غیرملکی فنڈنگ ہوئی ہے؟، کیا فنڈنگ ایجینٹ کے ذریعے ہوئی ہے؟۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پی ٹی آئی عدالت کو غیرملکی امداد کی وصولی، فنڈنگ کے ذرائع اور رقوم کے آڈٹ پر مطمئن کرے۔ حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 169 غیرملکی کمپنیوں سے فنڈنگ لی۔ عمران خان کی آف شور کمپنی اور پی ٹی آئی کی غیرملکی فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے سپریم کورٹ کو بتایا پی ٹی آئی نے 169 غیرملکی کمپنیوں سے فنڈنگ لی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل ابراہیم ستی نے بتایا کہ کسی بھی سیاسی جماعت نے کبھی غیرملکی فنڈنگ ظاہر نہیں کی، تاہم اگر کسی سیاسی جماعت کی ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ ثابت ہو جائے تو الیکشن کمیشن فنڈنگ ضبط اور سیاسی جماعت کو تحلیل کرسکتا ہے۔

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو تین بنیادی سوالات کے جواب دینا ہوں گے، کیا پی ٹی آئی کو غیرملکی فنڈنگ ہوئی ہے؟، کیا فنڈنگ ایجینٹ کے ذریعے ہوئی ہے؟، کیا رقم کے بارے میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کو تفصیلات فراہم کی گئیں؟۔ عدالت نے حنیف عباسی کے وکیل سے فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن کو بھجوانے سے متعلق رائے طلب کرلی، جس پر حنیف عباسی کے وکیل نے جواب دینے کیلے بدھ تک مہلت دینے کی استدعا کی، جبکہ پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے اپنی معاونت کیلئے ٹیکس ایکسپرٹ کی اجازت مانگی ہے۔


خبر کا کوڈ: 645678

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/645678/پی-ٹی-آئی-غیرملکی-فنڈنگ-کے-ذرائع-سے-عدالت-کو-مطمئن-کرے-سپریم-کورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org