QR CodeQR Code

یوم علیؑ، القدس ریلی اور اعمال شب قدر کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے، یعقوب شہباز

13 Jun 2017 23:49

کراچی کے مختلف علاقوں کے دورہ جات کے موقع پر ایس یو سی سندھ کے نائب صدر نے کہا کہ سیکیورٹی کے تمام معاملات سندھ رینجرز کے سپرد کئے جائیں، کیونکہ گزشتہ کئی ماہ سے سندھ پولیس کی کارکردگی تسلی بخش نہیں، کل بروز بدھ 14 جون 3 بجے دن شیعہ علماء کونسل کراچی پریس کلب پر اہم پریس کانفرنس بھی کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز نے کراچی میں انچولی سوسائٹی، ملیر اور رضویہ سوسائٹی کا دورہ کیا اور علاقے کی معزز شخصیات سے ملاقاتیں کی۔ اس موقع پر یعقوب شہباز نے کہا کہ کراچی بھر میں کل سے شہادت حضرت امام علیؑ کی مجالس اور جلوس ہائے عزا کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، اس سلسلے میں کے الیکٹرک کو چاہیئے کہ وہ ملیر جعفر طیار، انچولی، رضویہ سوسائٹی، سولجر بازار سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ 21 رمضان شہادت حضرت امام علیؑ کے جلوس، القدس ریلی اور اعمال شب قدر کے اجتماعات کی فول پروف سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے، سیکیورٹی کے تمام معاملات سندھ رینجرز کے سپرد کئے جائیں، کیونکہ گزشتہ کئی ماہ سے سندھ پولیس کی کارکردگی تسلی بخش نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے کل بروز بدھ 14 جون 3 بجے دن شیعہ علماء کونسل کراچی پریس کلب پر اہم پریس کانفرنس بھی کریگی۔


خبر کا کوڈ: 645738

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/645738/یوم-علی-القدس-ریلی-اور-اعمال-شب-قدر-کے-موقع-پر-فول-پروف-سیکیورٹی-یقینی-بنائی-جائے-یعقوب-شہباز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org