QR CodeQR Code

صوبے میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے، ناانصافی کا سوچ بھی نہیں سکتے، پرویز خٹک

14 Jun 2017 15:37

صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے اعتراضات پر جواب دیتے ہوئے وزیراعلٰی کے پی کے نے کہا کہ اپوزیشن ارکان کو ترقیاتی فنڈز میں برابر کا حصہ ملے گا، مرکزی حکومت کیطرف سے رواں ماہ کے دوران 16 ارب روپے ملنے کی توقع ہے، اس فنڈ میں سے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کے دوران اپوزیشن کے اٹھائے گئے نقطہ اعتراضات پر جواب دیتے ہوئے وزیراعلٰی پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ارکان کو ترقیاتی فنڈز میں برابر کا حصہ ملے گا، مرکزی حکومت کی طرف سے رواں ماہ کے دوران 16 ارب روپے ملنے کی توقع ہے، اس فنڈ میں سے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، صوبے میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے، ناانصافی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ اپنے خطاب میں پرویز خٹک نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کو 2 سال تک سی پیک کے منصوبوں سے متعلق بے خبر رکھا گیا، آل پارٹیز کانفرنس میں ہمارے اعترضات پر مغربی روٹ کو سی پیک کا حصہ بنایا گیا۔ وزیراعلٰی پرویز خٹک کا یہ بھی کہنا تھا کہ سی پیک کے منصوبوں کے لئے 24 ارب کا قرضہ نہیں لیا جا رہا بلکہ یہ صوبائی حکومت کی سرمایہ کاری ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 645911

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/645911/صوبے-میں-ہر-کام-میرٹ-پر-ہو-رہا-ہے-ناانصافی-کا-سوچ-بھی-نہیں-سکتے-پرویز-خٹک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org