0
Wednesday 14 Jun 2017 19:25

فاٹا پارلیمنٹیرینز کا اصلاحات میں تاخیر کیخلاف اسمبلی میں احتجاجی تحریک شروع کرنیکا عندیہ

فاٹا پارلیمنٹیرینز کا اصلاحات میں تاخیر کیخلاف اسمبلی میں احتجاجی تحریک شروع کرنیکا عندیہ

اسلام ٹائمز۔ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے حمایتی فاٹا کے اراکین قومی اسمبلی نے انضمام کے حوالے سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کے لئے حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاجی مہم کے لئے الحاج شاہ جی گل، شہاب الدین خان اور ایم این اے ساجد طوری کے مابین مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔ جس کے تحت فاٹا اصلاحات میں تاخیر کے خلاف قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آواز اٹھائی جائے گی اور ایوان کے باہر بھی احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ رپورٹس کے مطابق فاٹا کے منتخب اراکین نے انضمام کے حامی تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں، اس سلسلے میں مذکورہ پارلیمینٹیرینز مسلم لیگ (ن)، عوامی نیشنل پارٹی، قومی وطن پارٹی، جماعت اسلامی، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے اور انہیں اعتماد میں لے کر ان سے تعاؤن کی درخواست کریں گے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ احتجاجی مہم بجٹ سیشن کے بعد شروع کیا جائے گا۔

خبر کا کوڈ : 645952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش