0
Wednesday 14 Jun 2017 19:30

خیبرایجنسی، پاک افغان شاہراہ پر فورسز نے زیادہ وزن والی گاڑیوں کا داخلہ روک دیا

خیبرایجنسی، پاک افغان شاہراہ پر فورسز نے زیادہ وزن والی گاڑیوں کا داخلہ روک دیا
اسلام ٹائمز۔ خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود میں تخت بیگ چیک پوسٹ پر سکیورٹی فورسز نے پاک افغان شاہراہ کے راستے زیادہ وزن لے جانے پر بیسیوں ٹرالر اور ٹرک روک لیے ہیں جبکہ تاجروں اور ٹرانسپورٹروں نے کم وزن گاڑیوں کا روکنا افسوسناک قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے آل پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر حاجی معراج الدین کہتے ہیں کہ حکومت نے تخت چیک پوسٹ پر بیسیوں مالبردار گاڑیاں زیادہ وزن ڈالنے کے شک پر روک لیے ہیں۔ ان میں بیشتر سبزیوں اور پھلوں سے لدی کم وزن گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ جو کہ سراسر ظلم و ناانصافی کے مترادف ہے کیونکہ حکومتی اقدام سے تاجروں کا نقصان ہورہا ھے اور سرکار نے تاحال سنجیدہ اقدامات نہیں کیے ہیں۔ جن سے زیادہ وزن والی گاڑیوں کو روکا جاسکے۔ کیونکہ تاحال تاجروں و ٹرانسپورٹروں کو پاک افغان شاہراہ پر تعین شدہ حد وزن کے حوالے سے خبردار نہیں کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک افغان شاہراہ کی حالت بگڑنے پر خوش نہیں کیونکہ یہ ہماری ہی شاہراہ ہیں اور ملک و قوم کے نقصان پر افسوس ہوتا ہے۔ لیکن ان کے تحفظ کیلئے سنجیدہ اقدامات نہیں کیے جاتے اور متعلقہ افسران وقتی فوائد کو دیکھتے ہوئے ملک کا بہت بڑا نقصان کر بیٹھتے ہیں۔ حکومت کے غیر سنجیدہ رویے کے باعث پاکستان کیلئے واحد برآمدی ملک سے بھی تجارتی مراسم ماند پڑگئے ہیں۔ یہاں پر جنگل کا قانون چلایا جارہا ہے حالانکہ پاک افغان شاہراہ پر تعینات ذمہ داروں کو پہلے سے وزن و دیگر معاملات طے کرنے چاہیئے تھے۔ تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کو حق حاصل نہیں کہ وہ ایسے اقدامات اٹھائے جبکہ عوامی حلقوں نے پاک افغان شاہراہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر فورسز کے اقدامات کو سنجیدہ اور بروقت قرار دیتے ہوئے مقررہ شدہ وزن سے زیادہ لوڈ لے جانے والی گاڑیوں کا داخلہ مستقل طورپر روکنے کیلئے مزید سخت اقدامات کرنے اور خیبرایجنسی میں قائم کانٹوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب حکومتی ذرائع کہتی ہیں کہ پاک افغان شاہراہ پر ٹرانسپورٹروں نے جمرود و طورخم میں کانٹا والوں کی ملی بھگت سے زیادہ وزن کے جانے سے شاہراہ کا حلیہ بگاڑ دی ہے اور یہ سلسلہ بلاروک ٹوک جاری ہے جس سے شاہراہ کی حالت مزید بگڑنے کیساتھ ساتھ حادثات بجی معمول بن چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 645955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش