QR CodeQR Code

کرم ایجنسی، چھپری سے پاراچنار تک روڈ کی مرمت کیلئے فنڈ جاری

14 Jun 2017 22:20

اپر کرم ایجنسی اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی خان کیمطابق اس فنڈ کے ذریعے چھپری سے پاراچنار تک ٹوٹ پھوٹ کے شکار سڑک کی مرمت کی جائے گی اس کے علاوہ جس مقام پر سڑک تنگ ہوگی اس جگہ کو بھی کشادہ کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا انجنیئر اقبال ظفر جھگڑا نے پولیٹیکل انتظامیہ کرم ایجنسی کو چھپری سے پاراچنار تک روڈ کی مرمت کےلے 5 کروڑ روپے کا فنڈ جاری کردیا ہے۔ اپر کرم ایجنسی اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی خان کے مطابق اس فنڈ کے ذریعے چھپری سے پاراچنار تک ٹوٹ پھوٹ کے شکار سڑک کی مرمت کی جائے گی اس کے علاوہ جس مقام پر سڑک تنگ ہوگی اس جگہ کو بھی کشادہ کیا جائے گا۔ اے پی اے نے یہ بھی کہا کہ مرمتی کام بہت جلد شروع کردیا جائے گا اور 14 دنوں کے اندر اس کام کو مکمل کرلیا جائے گا۔ مندوری علاقے سے تعلق رکھنے والے اختر منیر اورکزئی نے سڑک کی تعمیر کےلئے فنڈ کے اجراء پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ سڑک کی مرمت سے عوام کے مشکلات میں کمی آجائے گی کیونکہ یہ سڑک جگہ جگہ پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور جب بارش ہوتی ہے تو پھر کئی دنوں تک سڑک پر پانی بھی کھڑا ہوتا ہے، انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا اور پولیٹیکل انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 645957

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/645957/کرم-ایجنسی-چھپری-سے-پاراچنار-تک-روڈ-کی-مرمت-کیلئے-فنڈ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org