0
Wednesday 14 Jun 2017 22:00

پاکستان عوامی تحریک بہاولنگر کے زیراہتمام افطار پارٹی

پاکستان عوامی تحریک بہاولنگر کے زیراہتمام افطار پارٹی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک ہارون آباد کی نئی تنظیمی باڈی کے اعزار میں افطار پارٹی دی گئی، جس کا اہتمام پاکستان عوامی تحریک بہاولنگر کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری پرویز اقبال کاہلو نے پنجاب ہوٹل ہارون آباد میں کیا۔ افطار میں ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب خواجہ اللہ رکھا سیاف اور سماجی کارکن محمد سرور کاکا نے خصوصی شرکت کی۔ افطار میں کورآرڈی نیشن کونسل ہارون آباد اور سینئر تحریکی دوستوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں سینئر تحریکی دوستوں نے گفتگو کی۔ اس موقع پر خواجہ اللہ رکھا سیاف نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سیاسی جدوجہد کا نام ہے، جس کے تحت وہ غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اس فرسودہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ نہیں پھینکتے ملکی نظام میں بہتری ممکن نہیں ہے۔

تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے صدر چوہدری ظفر اقبال کاہلو نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن عوام دوست اور غریبوں لوگوں کی تحریک ہے، جو ملک پاکستان میں تبدیلی کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں، وہ ہر وقت عوام کی بہتری اور فلاح کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی فکر کو ہر خاص و عام تک پہنچانا ہوگا۔ اس موقع پر باؤ عبدالمجید، محمد ہارون، مدثر حسین مصطفوی، سرور کاکا، محمد افتخار، محمد عادل قادری، طیب شہزاد، حافظ محمد اکمل اور پاکستان عوامی تحریک ہارون آباد کے سرپرست چوہدری محمد سلیم عاصم نے بھی خطاب کیا۔ پروگرام کے آخر پر پاکستان عوامی تحریک بہاولنگر کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری پرویز اقبال کاہلو نے سب احباب کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 645997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش