0
Wednesday 14 Jun 2017 23:10

فیفا ورلڈ کپ 2018ء، کوالیفائنگ راؤنڈ میں ایرانی ٹیم ناقابل شکست

فیفا ورلڈ کپ 2018ء، کوالیفائنگ راؤنڈ میں ایرانی ٹیم ناقابل شکست
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی فٹبال ٹیم نے آزادی سٹیڈیم میں ازبکستان کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر فیفا ورلڈ کپ 2018 کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، کوالیفائنگ راونڈ میں ایران کی یہ مسلسل چھٹی جیت ہے، جس سے پوانٹس ٹیبل پہ ایران اپنے گروپ میں سرفہرست ہے۔ کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ فٹبال ورلڈ کپ 2018 کیلئے کوالیفائنگ راونڈ اپنے آخری مراحل میں ہے۔ کوالیفائنگ راونڈ میں آج کے میچ میں ایران نے ازبکستان کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ایران کی یہ جیت گروپ اے کے آٹھ میچوں میں سے چھٹی جیت ہے جس نے ایران کو ٹیبل پر 20 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر پہنچا دیا ہے جبکہ جنوبی کوریا 13 پوائنٹس کے دوسرے نمبر پر ہے۔ ایرانی ٹیم کوالیفائنگ راﺅنڈ کی تیسری سٹیج پر ابھی تک حیران کن طور پر ناقابل شکست رہی ہے اور کوئی بھی ٹیم ان کیخلاف ایک گول کرنے میں بھی کامیاب نہیں ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 646015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش