QR CodeQR Code

ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا

11 Apr 2011 20:29

اسلام ٹائمز:ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔دوسری جانب اتوار کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے حبیب راہی میں نامعلوم افراد کی جانب سے نصب کیا جانے والا بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک قبائلی رہنما اور اس کا بیٹا شدید زخمی ہو گئے


کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوٹی میں نامعلوم افراد نے کنواں نمبر 3 سے گیس پلانٹ کو جانے والی 8 انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی، جس سے گیس پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔ 
لیویز فورس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی۔ ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب اتوار کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے حبیب راہی میں نامعلوم افراد کی جانب سے نصب کیا جانے والا بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک قبائلی رہنما اور اس کا بیٹا شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ تاہم ان کے نام معلوم نہیں ہو سکے۔


خبر کا کوڈ: 64604

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/64604/ڈیرہ-بگٹی-میں-نامعلوم-افراد-نے-گیس-پائپ-لائن-کو-دھماکہ-خیز-مواد-سے-اڑا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org