QR CodeQR Code

فرانس میں باپردہ مسلمان خواتین کے خلاف کارروائی پر ہمیں خاموش نہیں رہنا چاہیے، ثمینہ خاور حیات

11 Apr 2011 19:51

اسلام ٹائمز:مسلم لیگ ق کی رہنما نے کہا کہ خواتین کے بر قعے اور نقاب ضبط کرنے کے فیصلے سے فرانس حکومت کا اصلی چہرہ سامنے آ گیا ہے، کسی مسلمان خاتون کےخلاف برقعے پہننے پر کارروائی کرنا پست سوچ کا مظہر ہے، ہر ایک کو اپنے مذہب اور نظریات کے مطابق زندگی گزارنے کی اجازت ہونی چاہے، انہوں نے کہا کہ اگر آج ہم اس معاملے پر خاموش رہے تو کل مزید پابندیاں لگ جائیں گی


لاہور:اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ(ق) کی رکن پنجاب اسمبلی ثمینہ خاور حیات نے کہا ہے کہ فرانس میں باپردہ مسلمان خواتین کے خلاف کارروائی پر ہمیں خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کے برقعے اور نقاب ضبط کرنے کے فیصلے سے فرانس حکومت کا اصلی چہرہ سامنے آ گیا ہے۔ فرانس میں اگر کسی باپردہ خاتون کو جیل بھیجا گیا تو اس کا سخت ردعمل ہو گا، کسی مسلمان خاتون کے خلاف برقعے پہننے پر کارروائی کرنا پست سوچ کا مظہر ہے، ہر ایک کو اپنے مذہب اور نظریات کے مطابق زندگی گزارنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ اگر آج ہم اس معاملے پر خاموش رہے تو کل مزید پابندیاں لگ جائیں گی، ہمیں مشترکہ طور پر لائحہ عمل اختیار کرنا چاہے، یہ کسی ایک جماعت کا مسئلہ نہیں، حکومت پاکستان کو اس نازک معاملہ پر فرانس حکومت سے بات کرنی چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 64608

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/64608/فرانس-میں-باپردہ-مسلمان-خواتین-کے-خلاف-کارروائی-پر-ہمیں-خاموش-نہیں-رہنا-چاہیے-ثمینہ-خاور-حیات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org