0
Thursday 15 Jun 2017 10:49

ہنگو کے علاقے میں ڈرون حملہ ملکی سالمیت پر حملہ ہے، سردار حسین بابک

ہنگو کے علاقے میں ڈرون حملہ ملکی سالمیت پر حملہ ہے، سردار حسین بابک
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے کہا کہ گذشتہ روز ہنگو کے علاقے میں ڈرون حملہ ملکی سالمیت پر حملہ ہے، جب اے این پی حکومت میں ایسے حملے ہوتے تھے تو کہا جاتا تھا کہ اے این پی نے ڈالرز لئے ہیں، تو اب جو حملے ہو رہے ہیں، کیا سراج الحق اور عمران خان ڈالر لے رہے ہیں؟ سردار حسین بابک کے ردِعمل میں وزیراعلٰی پرویز خٹک نے کہا کہ یہ حملہ ہنگو میں نہیں بلکہ فاٹا میں ہوا ہے، اس حملے کے حوالے سے اگر کوئی پیسے لے رہا ہے تو وہ گورنر کے پی کے اور وزیراعظم ہوسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 646129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش