QR CodeQR Code

دہشت گرد آئی ڈی پیز کی شکل میں شہر میں داخل ہوتے ہیں، سی سی پی او پشاور

11 Apr 2011 18:03

اسلام ٹائمز:پولیس کی موثر کاروائیوں کی بدولت دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ پولیس اہلکار جان پر کھیل کر دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کرنے میں مصروف ہیں، سی سی پی او پشاور کی میڈیا سے بات چیت


 پشاور:اسلام ٹائمز۔سی سی پی او پشاور لیاقت علی خان نے کہا ہے کہ دہشت گرد آئی ڈی پیز کی شکل میں شہر میں داخل ہوتے ہیں لہذا اُن کا شہر میں داخلہ روکنا بہت مشکل ہے۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ اگر کوئی مشتبہ شخص دیکھیں تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ کے موقع پر میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کیا۔
 انہوں نے کہا کہ دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر شہر میں داخل ہو کر کاروائیاں کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی موثر کاروائیوں کی بدولت دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے، سی سی پی او پشاور نے پولیس کی کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار جان پر کھیل کر دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کرنے میں مصروف ہیں اور یہ آپریشنز  دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 64616

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/64616/دہشت-گرد-آئی-ڈی-پیز-کی-شکل-میں-شہر-داخل-ہوتے-ہیں-سی-پی-او-پشاور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org