QR CodeQR Code

رمضان المبارک امیر و غریب کو ایک ہی صف میں بیٹھنے کا موقع فراہم کرتا ہے، ریاض فتیانہ

15 Jun 2017 15:21

فیصل آباد میں افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عوام لیگ کے سربراہ نے کہا کہ روزہ تزکیہ نفس کا بہترین ذریعہ ہے، رمضان المبارک میں رضائے الٰہی کی بھرپور کوشش کی جانی چاہئے، جبکہ انسانیت کی خدمت پر بھی خصوصی توجہ دینی چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ عوام لیگ کے سربراہ ریاض فتیانہ نے فیصل آباد میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے، روزہ سے انسانی ہمدردی اور باہمی ایثار کے جذبات پیدا ہوتے ہیں، رمضان المبارک محروم طبقات کی خصوصی نگہداشت کا مہینہ ہے۔ فیصل آباد میں افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے  ہوئے عوام لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ماہ مبارک تمام فاصلوں کو دور کر کے امیر و غریب کو ایک ہی صف میں بیٹھنے کا موقع فراہم کرتا ہے، رمضان المبارک نیکیوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ تزکیہ نفس کا بہترین ذریعہ ہے، رمضان المبارک میں رضائے الٰہی کی بھرپور کوشش کی جانی چاہئے، جبکہ انسانیت کی خدمت پر بھی خصوصی توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے الصادق ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے مستحق خواتین میں راشن کے پیکٹ بھی تقسیم کئے۔


خبر کا کوڈ: 646188

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/646188/رمضان-المبارک-امیر-غریب-کو-ایک-ہی-صف-میں-بیٹھنے-کا-موقع-فراہم-کرتا-ہے-ریاض-فتیانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org