0
Thursday 15 Jun 2017 20:40

حکومت احتساب سے نہیں گھبراتی جبکہ عمران خان حساب کا سن کر قومے میں چلے جاتے ہیں، عون عباس قریشی

حکومت احتساب سے نہیں گھبراتی جبکہ عمران خان حساب کا سن کر قومے میں چلے جاتے ہیں، عون عباس قریشی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماء مخدوم عون عباس قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے استثنیٰ کے باوجود جے آئی ٹی میں پیش ہونے کا اعلان کر کے ثابت کر دیا کہ مسلم لیگ نون احتساب سے نہیں گھبراتی جبکہ عمران خان غیر ملکی فنڈنگ کا حساب دینے کا سن کر قومے میں چلے جاتے ہیں۔ جھنگ  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نون لیگ عدلیہ سمیت تمام اداروں کا احترام کرتی ہے اور اپنے حق میں فیصلے کرانے کے لیے دھرنوں سمیت پریشر ڈالنے کا کوئی حربہ استعمال نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ تسلیم کیا جائے گا، لیکن جے آئی ٹی کا متعصبانہ رویہ اور قائدین کی تضحیک برداشت نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 646195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش