0
Thursday 15 Jun 2017 17:26

کراچی، یوم شہادت امام علیؑ کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی، یوم شہادت امام علیؑ کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ سندھ نے یوم شہادت حضرت امام علیؑ کے موقع پر 17 جون کو شہر قائد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حکومت سندھ نے یوم علیؑ کے موقع پر شہر قائد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر ایک روز کیلئے پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 17 جون کی رات 12 بجے سے ہوگا، جو اگلے 24 گھٹنوں تک جاری رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جلوس کے دوران ڈرون کیمروں سے کوریج پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ دوسری جانب کراچی پولیس چیف نے بھی محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھا ہے، جس میں درخواست کی گئی ہے کہ یوم حضرت علیؑ کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صبح 10 بجے سے رات 8 بجے تک موبائل فون سروس بند رکھی جائے۔
خبر کا کوڈ : 646218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش