0
Thursday 15 Jun 2017 18:15

حضرت امام علیؑ نے معاشرے میں عدل کے قیام کی جدوجہد کی، سرفراز نقوی

حضرت امام علیؑ نے معاشرے میں عدل کے قیام کی جدوجہد کی، سرفراز نقوی
اسلام ٹائمز۔ یوم شہادت حضرت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے جاری اپنے پیغام میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سرفراز نقوی نے کہا ہے کہ اگر مسلم امہ امام علیؑ کی سیرت مبارکہ سے درس حاصل کرتی تو آج مسلم امہ مسائل کا شکار نہ ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتیں کفر سے تو باقی رہ سکتی ہیں لیکن ظلم سے نہیں، یہی وجہ ہے کہ امام علی نے اپنے وقت کے ظالم و جابر افراد کیخلاف جنگ کی اور اسلام کی حفاظت فرمائی۔ سرفراز نقوی کا کہنا تھا کہ حضرت امام علیؑ نے معاشرے میں عدل کے قیام کی جدوجہد کی۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشروں میں عدل قائم ہو تو معاشرے خوشحال اور بہتری کی طرف گامزن ہو جاتے ہیں اور اگر کسی معاشرے میں عدل ہی نہ ہو تو وہ معاشرے جنگل کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔

سرفراز نقوی نے اپنے پیغام میں پوری پاکستانی قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ یوم علیؑ کے جلوسوں میں شرکت کریں اور دنیا کو یہ پیغام دیں کہ پاکستانی عوام ظالم قوتوں کیخلاف اور مظلوموں کی حامی ہے۔ انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور سکیورٹی ادارے اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے یوم علی علیہ السلام کے موقع پر ملک بھر میں فول پروف سکیورٹی کے انتطامات کو یقینی بنا کر عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ شہریوں کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، امسال بھی یوم علیؑ کو حکومتی اداروں کی طرف انتہائی حساس قرار دیا جا رہا ہے۔ یوم علی کے موقع پر امامیہ اسکاؤٹس ملک بھر میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہیں گے، شہادت حضرت علی کے حوالے سے مجالس کے اجتماعات میں دستہ امامیہ نوحہ خوانی، سوز خوانی کریں گے اور مجالس کے اجتماعات میں نماز ظہرین باجماعت کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 646235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش