0
Thursday 15 Jun 2017 19:31

پشاور میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 7 افراد شدید زخمی

پشاور میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 7 افراد شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔ گجر آباد کا رہائشی احمد علی ولد شوکت علی گزشتہ روز افطاری کیلئے گھر سے سودا سلف لینے بازار گیا تھا، جہاں راستہ میں طاہرشاہ نامی شخص کی دوسرے فریق کیساتھ لڑائی ہورہی تھی، اس دوران ملزم طاہر شاہ نے فائرنگ کی جوکہ گولی راہ گیر احمد علی کو جا لگی۔ جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ ادھر تھانہ پشتہ خرہ کی حدود امید آباد میں جنرل کونسلر یعقوب ولد حاجی گل روز نے معمولی تکرار پر سگے بھائی اسماعیل کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا جبکہ حیات آباد فیز سیون میں اسد اللہ ولد غفران اللہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔ وڈپگہ کے رہائشی محمد جاوید ولد محمد عالم نے چمکنی پولیس کو بتایا کہ وہ مسعود اورمحمد یوسف کے ہمراہ وڈپگہ میں موجود تھا اس دوران ملزمان برکت علی، نورعلی، حبیب الرحمان، عابد علی، واجد علی اور حیدر علی نے زمین کے تنازعہ پر ان پر فائرنگ کردی، جس سے مسعود اور یوسف دونوں شدید زخمی ہوگئے۔ ملزمان نے ارتکاب جرم کے بعد مسعود خان کو زخمی حالت میں اغواء کرنے کی بھی کوشش کی مدعی کے مطابق ان کا ملزمان کیساتھ جائیداد کا تنازعہ چل رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 646251
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش