QR CodeQR Code

پشاور، پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، 3 اہلکار جاں بحق، ایک زخمی

15 Jun 2017 22:19

پولیس اہلکار گشت پر تھے کہ اس دوران غز چوک میں پہلے سے موجود 3 افراد نے پولیس کی گاڑی پر فائرگ کر دی، جسکے نتیجہ میں 3 اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک اہلکار معجزانہ طور پر بچ گیا، حملے میں بچ جانیوالے اہلکار نے حملہ آوروں کا پیچھا کرتے ہوئے ان پر فائرنگ کر دی، جسکے نتیجہ میں ایک حملہ آور مارا گیا اور جوابی فائرنگ سے وہ خود بھی شدید زخمی ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں مسلح افراد نے پولیس گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں 3 اہلکار جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بهی مارا گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ چمکنی کے پولیس اہلکار افطار سے چند لمحے قبل سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر پرائیویٹ گاڑی میں گشت پر تھے کہ اس دوران غز چوک میں پہلے سے موجود 3 افراد نے پولیس کی گاڑی پر فائرگ کر دی، جس کے نتیجہ میں تین اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک اہلکار معجزانہ طور پر بچ گیا۔ حملے میں بچ جانے والے ایک اہلکار نے حملہ آوروں کا پیچھا کرتے ہوئے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں ایک حملہ آور مارا گیا، تاہم دیگر ملزمان نے پیچھا کرنے والے کانسٹیبل پر بھی فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ ڈی ایس پی چمکنی عبدالسلام خان کے مطابق جاں بحق ہونے والے اہلکاروں میں عمر حیات، شاہد اور انتخاب عالم شامل ہے، جبکہ ایک اہلکار انتخاب عالم زخمی ہوگیا، جسے زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈی ایس پی کے مطابق واقعہ کے بعد علاقے کا محاصرہ کرکے فرار ہونے والے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ ہلاک دہشت گرد کی لاش قبضے میں لے لی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 646271

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/646271/پشاور-پولیس-کی-گاڑی-پر-فائرنگ-3-اہلکار-جاں-بحق-ایک-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org