0
Thursday 15 Jun 2017 23:48

سپریم ااپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان میں مقامی افراد کو جسٹس تعینات کرنے کا مطالبہ

سپریم ااپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان میں مقامی افراد کو جسٹس تعینات کرنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ سوہنی وطن گلگت بلتستان کے چیئرمین نسیم گلگتی نے کہا ہے کہ سپریم اپلیٹ کورٹ میں گلگت بلتستان کے لوکل باشندے کو جسٹس تعینات کیا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔ انہوں نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سپریم اپلیٹ کورٹ میں جسٹس کی خالی اسامی پر اگر نان لوکل جج تعینات کیا گیا تو یہ آئینی حقوق سے محروم اس خطے کے عوام کے ساتھ سنگین زیادتی ہوگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جی بی میں پہلے سے بے روزگاری کی شرح زیادہ ہے، اس صورتحال میں اگر لوکل جسٹس کی تعیناتی عمل میں نہیں لایا گیا تو اس خطے کے عوام کے دلوں میں نفرت کی لہر پھیل جائے گئی۔ انہوں نے گورنر گلگت بلتستان سے اپیل کیا ہے کہ وہ لوکل جسٹس کی تعیناتی میں اپنا کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 646295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش