0
Friday 16 Jun 2017 09:36

مقبوضہ کشمیر، 17 جون کو کپوارہ سے کشتواڑ تک ہڑتال ہوگی، ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچرس

مقبوضہ کشمیر، 17 جون کو کپوارہ سے کشتواڑ تک ہڑتال ہوگی، ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچرس
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں اشیاء اور سہولیات ٹیکس کے اطلاق کو جموں کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو زخ پہنچانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے دکانداروں اور تاجروں کی انجمن کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچرس نے سترہ جون کو کشمیر اور خطہ چناب میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔ ٹریڈرس چیئرمین محمد یاسین خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ’’ایک منصوبہ بند طریقے سے جموں کشمیر کو ایک ٹیکس نظام سے جوڑا جارہا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام کی وہ مخالفت کریں گے۔ یاسین خان نے کہا کہ وہ جنگ نہیں چاہتے، تاہم ریاست کی مالی خود مختاری کو کسی بھی صورت میں آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے الگ ’’جی ایس ٹی‘‘ کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کا آئین منفرد اور علیحدہ ہے اور ہم اپنا ’’جی ایس ٹی‘‘ تیار کرسکتے ہیں، جس کی وجہ سے ریاست کی ’’خصوصی اور متنازعہ حیثیت‘‘ کو بھی تحفظ فراہم ہوگا۔

محمد یاسین خان نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام ضلع صدور کے ساتھ مشاورت کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ تاجر برداری اپنا احتجاج درج کرنے کے لئے سترہ جون کو کپوارہ سے کشتواڑ تک ہڑتال کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’کے ٹی ایم ایف‘‘ کی مرکزی لیڈرشپ اس روز صبح ہی لالچوک میں احتجاجی دھرنا بھی دے گی جبکہ دیگر تمام اضلاع میں بھی تاجر دھرنے پر بیٹھیں گے۔ محمد یاسین خان نے بتایا کہ ریاستی وزیر خزانہ نے ما قبل بجٹ میٹنگ کے دوران تاجروں سے اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ اس مرکزی قانون کو جموں کشمیر میں لاگو نہیں کیا جائے گا، تاہم دیگر وعدوں کی طرح ہی محبوبہ مفتی کی سربراہی والی حکومت نے اس وعدے کی بھی وفا نہیں کی۔

انہوں نے تاجروں کے علاوہ عام لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کو سرسری نہ لیں، بلکہ حکومت کے ہر اس فیصلے کے خلاف مزاحمت کریں، جس سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو زخ پہنچانے کی کوششیں کی جا رہی ہے۔ محمد یاسین خان نے ریاستی حکومت کو خبردار کیا کہ وہ آگ سے کھیلنے کی کوشش نہ کریں جبکہ اس کے ہاتھ جل جائیں گے۔ انہوں نے کہا ’’اگر حکومت نے جلد بازی یا جبراً اس قانون کو لاگو کرنے کی کوشش کی، تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے‘‘۔
خبر کا کوڈ : 646366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش