0
Saturday 17 Jun 2017 12:22

ایئر مارشل (ر) سید قیصر حسین کی قیادت میں شیعہ سنی عمائدین کی آئی جی فرنٹیئر کور سے ملاقات

ایئر مارشل (ر) سید قیصر حسین کی قیادت میں شیعہ سنی عمائدین کی آئی جی فرنٹیئر کور سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ ایئر مارشل (ر) سید قیصر حسین کی قیادت میں شیعہ سنی قومی مشران و سیاسی عمائدین کرم ایجنسی کے وفد کی انسپکٹر جنرل آف فرنٹیئر کور مظہر شاہین کے ساتھ بمقام قلعہ بالاحصار پشاور میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں کرم ایجنسی کے جملہ مسائل پر نہایت دوستانہ ماحول میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔ جس میں سرفہرست پاک افغان ٹرانزٹ روٹ پر بات ہوئی، جو اسی موقع پر منظور کراکر پاک افغان روٹ کو کھول دیا گیا۔ عنقریب خرلاچی بارڈر پر 16 کروڑ کی لاگت سے این ایل سی سٹیشن قائم کیا جائیگا اور ٹرانزٹ کو خیبر ایجنسی کی طرح بنا دیا جائے گا۔ اسکے علاوہ ٹل پاراچنار روڈ کی ری کارپٹنگ کی منظوری کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ جرگے کی درخواست پر ٹل اور صدہ بازار کے بائی پاس روڈ کی منظوری کا اعلان بھی کیا گیا۔ جرگے نے ریڈزون کی وجہ سے دکانداروں کو درپیش مشکلات کا بھی ذکر کیا۔ اسی موقع پر انسپکٹر جنرل آف فرنٹیئر کور نے بریگیڈیئر اختر کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ ریڈزون کو وسیع کیا جائے، تاکہ لوگوں کو بازار آنے جانے میں دشواری نہ ہو۔

پاراچنار سٹی کو سپیشل پیکج کے تحت صاف پانی زیڑان گاوں سے پاراچنار شہر لے جایا جائے گا، تاکہ پاراچنار شہر کے لوگوں کیلئے پانی کی قلت کو ختم کیا جائے۔ کرم ایجنسی میں بجلی کی فراہمی کو میسر بنایا جائے، موجودہ انٹرنیٹ ڈی ایس ایل کا نظام درست کرنے کا حکم دیا گیا۔ عمائدین کی درخواست پر انسپکٹر جنرل آف فرنٹیئر کور مظہر شاہین نے کہا کہ ان شاء اللہ صدہ میں بھی آرمی پبلک سکول کا قیام کرینگے۔ تمام ممبران نے انسپکٹر جنرل آف فرنٹیئر کور مظہر شاہین کو کرم ایجنسی آنے کی دعوت دی۔ تمام عمائدین نے آئی جی ایف سی مظہر شاہین اور ائیر مارشل (ر) سید قیصر حسین کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات آخر میں دعائے خیر سے ختم کر دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 646524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش