QR CodeQR Code

کراچی، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

17 Jun 2017 13:08

ترجمان رینجرز کے مطابق چاروں دہشت گردوں کا تعلق لشکر جھنگوی سے ہے جو شہادت امیر المومینن کے جلوس پر خودکش حملہ کرنا چاہتے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ رینجرز نے شہرقائد میں یوم علی کے موقع پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے 4 دہشتگرد گرفتارکر لیے۔ ذرائع کے مطابق رینجرز نے کراچی میں بلدیہ اور اورنگی ٹاؤن کے علاقوں میں یوم علی کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو گرفتار جب کہ ان کے قبضے سے خودکش جیکٹ، بارود اور اسلحہ برآمد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق چاروں دہشت گردوں کا تعلق لشکر جھنگوی سے ہے جو جلوس پر خودکش حملہ کرنا چاہتے تھے۔ دوسری جانب رینجرز نے عوام سے اپیل بھی کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک شخص یا کسی بھی مشکوک سرگرمی کے بارے میں فوری طور پر 1101 پر اطلاع دیں۔


خبر کا کوڈ: 646649

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/646649/کراچی-دہشت-گردی-کا-منصوبہ-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org