0
Saturday 17 Jun 2017 13:39

طالبان سے بات ہوسکتی ہے تو احتجاج کرنیوالے ڈاکٹروں سے کیوں نہیں، ریحام خان

طالبان سے بات ہوسکتی ہے تو احتجاج کرنیوالے ڈاکٹروں سے کیوں نہیں، ریحام خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے پشاور میں ینگ ڈاکٹرز پر مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج کے دوران لاٹھی چارج کرنے پر خیبر پختونخوا حکومت اور عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحاؤں پر تشدد کرنا کہاں کا انصاف ہے؟ اگر طالبان سے بات ہوسکتی ہے تو احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں سے کیوں نہیں؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ ڈاکٹرز کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ریحام خان نے صوبائی حکومت اور عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مطالبات کے حق میں پُرامن احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے، لیکن نہتے مسیحاؤں پر لاٹھی چارج کرنا کہاں کا انصاف ہے۔ ریحام خان نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے مطالبات کے حق میں لگائے گئے کیمپ کو آج 28 دن گزر چکے ہیں، لیکن حکومت کی جانب سے تاحال کوئی بھی نمائندہ مذاکرات کے لئے کیمپ نہیں آیا۔ عمران خان کی سابقہ اہلیہ کا کہنا تھا کہ حکومت ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے، اگر حکومت سنجیدہ ہوتی تو ڈاکٹروں کا احتجاج لاٹھی چارج کے بجائے بات چیت سے ختم ہوچکا ہوتا۔
خبر کا کوڈ : 646656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش