QR CodeQR Code

کراچی، مرکزی جلوس کے دوران شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کا اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

17 Jun 2017 20:28

احتجاجی مظاہرے میں شریک کمسن بچے اور خواتین وزیراعظم، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کر رہے تھے، اہلخانہ کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے پیاروں اور بچوں پر کوئی الزام ہے تو ان پر مقدمات درج کرکے انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ لاپتہ شیعہ افراد کے اہلخانہ نے کراچی میں 21 رمضان المبارک یوم شہادت امیر المومنین حضرت امام علیؑ کی مناسبت سے برآمد کئے گئے مرکزی جلوس کے دوران امام بارگاہ علی رضاؑ کے سامنے ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر کمسن بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی، جو وزیراعظم، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں شریک کمسن بچے اور خواتین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر لاپتہ افراد کی بازیابی سمیت دیگر مطالبات درج تھے۔ اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ان کے پیاروں کو بازیاب نہ کرایا گیا تو وہ احتجاج پر مجبور ہوں گے، ان کے پیارے گذشہ کئی ماہ سے لاپتہ ہیں، کچھ کو لاپتہ ہوئے ایک، دو سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، لیکن ان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جا رہا، اگر ہمارے پیاروں اور بچوں پر کوئی الزام ہے تو ان پر مقدمات درج کرکے انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 646755

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/646755/کراچی-مرکزی-جلوس-کے-دوران-شیعہ-لاپتہ-افراد-اہلخانہ-کا-اپنے-پیاروں-کی-بازیابی-کیلئے-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org