QR CodeQR Code

مہمند ایجنسی، افغانستان کیجانب سے سکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملے

17 Jun 2017 20:59

ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائیوں میں شدت پسندوں کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی سرحدی چوکیوں پر افغانستان کی جانب سے شدت پسندوں نے حملے کیے ہیں، تاہم ان میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق بائیزئی تحصیل کی گورسل ون، بتھو اور تورا بورا چیک پوسٹوں پر شدت پسندوں نے گزشتہ رات راکٹ لانچرز اور بھاری و چھوٹے اسلحے سے حملے کیے جو تقریبا آدھ گھنٹہ جاری رہے۔ ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائیوں میں شدت پسندوں کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق دو روز قبل اسی طرز کا حملہ کرم ایجنسی کی ایک چیک پوسٹ پر بھی ہوا تھا جہاں جوابی کارروائی میں چار شدت پسند مارے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 646761

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/646761/مہمند-ایجنسی-افغانستان-کیجانب-سے-سکیورٹی-چیک-پوسٹوں-پر-حملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org