QR CodeQR Code

اسرائیل نے شام میں جبہ النصرہ سمیت مختلف دہشت گرد گروہوں کی حمایت شروع کر دی ہے، یو این او

18 Jun 2017 00:57

اقوام متحدہ کی محافظ امن فورس کے علم میں یہ بات آئی ہے، فورس نے تحقیق کے بعد تصدیق کر دی ہے کہ صہیونی حکومت نے بعض دہشت گرد گروہوں کے ساتھ براہ راست خود رابطہ کرکے انہیں امداد بھیجی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوٹرش نے کہا ہے کہ اسرائیل نے شام میں جبہ النصرہ سمیت مختلف دہشت گرد گروہوں کی حمایت شروع کر دی ہے۔ ارنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ مقبوضہ گولان کے علاقے میں اقوام متحدہ کی محافظ امن فورس کے علم میں یہ بات آئی ہے، فورس نے تحقیق کے بعد تصدیق کر دی ہے کہ صہیونی حکومت نے بعض دہشت گرد گروہوں کے ساتھ براہ راست خود رابطہ کرکے انہیں امداد بھیجی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی محافظ امن فوج نے اب تک صہیونی حکومت اور دہشت گرد گروہوں کے درمیان 16 مرتبہ رابطوں کو ریکارڈ کیا۔ یاد رہے کہ شامی فوج اس سے پہلے بھی بارہا خبردار کر چکی ہے کہ صہیونی حکومت دہشت گردوں کی مدد اور حمایت کررہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 646830

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/646830/اسرائیل-نے-شام-میں-جبہ-النصرہ-سمیت-مختلف-دہشت-گرد-گروہوں-کی-حمایت-شروع-کر-دی-ہے-یو-این-او

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org