QR CodeQR Code

وزیراعظم نواز شریف اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب چلے گئے

18 Jun 2017 11:14

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف عمرہ ادائیگی اور عید کے بعد ہارٹ سرجری کے معائنے کیلئے نجی دورے پر سیدھے لندن روانہ ہو جائیں گے اور پھر 30 جون کو لندن سے واپس آئیں گے۔ یاد رہے وزیراعظم نواز شریف چند ماہ قبل ہارٹ سرجری کیلئے لندن گئے تھے اور اسی کے معائنے کیلئے انہیں جون کا وقت دیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف اہلخانہ کے ہمراہ کمرشل پرواز پر سعودی عرب روانہ ہوئے۔ وزیراعظم نواز شریف عمرہ ادا کریں گے اور عیدالفطر بھی مدینہ منورہ میں منانے کے بعد لندن روانہ ہونگے جہاں وہ اپنے نواسے کی گریجوایشن تقریب میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف عمرہ ادائیگی اور عید کے بعد ہارٹ سرجری کے معائنے کیلئے بھی لندن جائیں گے اور پھر 30 جون کو لندن سے واپس آئیں گے۔ یاد رہے وزیراعظم نواز شریف چند ماہ قبل ہارٹ سرجری کیلئے لندن گئے تھے اور اسی کے معائنے کیلئے انہیں جون کا وقت دیا گیا تھا جس سلسلے میں وہ دوبارہ لندن جا رہے ہیں۔ ان کے ہمراہ اہلخانہ بھی لندن جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 646893

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/646893/وزیراعظم-نواز-شریف-اہلخانہ-کے-ہمراہ-سعودی-عرب-چلے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org