QR CodeQR Code

پاک افغان سرحدی معاملہ، متاثرہ افراد کی واپسی کا عمل شروع

18 Jun 2017 20:50

سکیورٹی حکام کیمطابق بے گھر افراد کیلئے کل کلی لقمان میں فری میڈیکل اور فری راشن کیمپ قائم کیا جائے گا۔ خاردار تار نئی حد بندی کے تعین کے بعد کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں خاردار تار بچھانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغان سرحدی فورسز کی شیلنگ سے متاثرہ دیہات میں بے گھر افراد کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ سیکورٹی حکام کے مطابق کلی لقمان اور جہانگیر میں بے گھر افراد کی واپسی کا عمل 2 سے 3 دن میں مکمل کیا جائے گا۔ کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں 5 مئی کو مردم شماری عملے پر افغان فورسز کے حملے کے بعد سے متاثرہ گائوں خالی کرالئے گئے تھے جہاں اب متاثرین کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ افغان فورسز کے حملے میں 12 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے،متاثرہ علاقوں سے 5 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کی تھی۔ سکیورٹی حکام کے مطابق بے گھر افراد کے لئے کل کلی لقمان میں فری میڈیکل اور فری راشن کیمپ قائم کیا جائے گا۔ خاردار تار نئی حد بندی کے تعین کے بعد کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں خاردار تار بچھانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 647031

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/647031/پاک-افغان-سرحدی-معاملہ-متاثرہ-افراد-کی-واپسی-کا-عمل-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org