QR CodeQR Code

ہمیں چاہیے کہ ماہ مبارک میں خوب عاجزی و انکساری کے ساتھ اﷲ کے حضورسر بسجود ہوں، فیاض احمد ہرل

18 Jun 2017 19:29

سرگودہا میں تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ رواں ہے اور اس عشرہ میں مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ اﷲ کا قرب حاصل کرنیکی ضرورت ہے، تاکہ انکی جہنم سے آزادی ہوسکے۔


اسلام ٹائمز۔ معروف مذہبی اور سماجی رہنما مہر فیاض احمد ہرل نے سرگودہا میں تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ رواں ہے اور اس عشرہ میں مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ اﷲ کا قرب حاصل کرنیکی ضرورت ہے، تاکہ انکی جہنم سے آزادی ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا پورا ماہ مسلمانوں کیلئے باعث رحمت ہے اور خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں رمضان المبارک کا مہینہ ملتا ہے اور وہ اس کی برکات سمیٹتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزہ مسلمانوں کیلئے اللہ تعالی کی طرف سے عطا کردہ بہت بڑی نعمت ہے، جس سے زندگی بھر کے گناہ معاف ہوتے ہیں اور انسان کی روح تک پاکیزہ ہوجاتی ہے، روزہ اﷲ تعالی کی طرف سے ہے اور اس کا اجر اﷲ نے اپنے ذمہ لے رکھا ہے، ہمیں چاہیے کہ ماہ مبارک میں خوب عاجزی و انکساری کے ساتھ اﷲ کے حضورسر بسجود ہوں۔


خبر کا کوڈ: 647046

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/647046/ہمیں-چاہیے-کہ-ماہ-مبارک-میں-خوب-عاجزی-انکساری-کے-ساتھ-اﷲ-حضورسر-بسجود-ہوں-فیاض-احمد-ہرل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org