QR CodeQR Code

پاکستان میں سالانہ 40 فیصد خوراک ضائع ہونے کا انکشاف

18 Jun 2017 19:29

ذرائع کے مطابق پاکستان میں آبادی کے تناسب سے خوراک پیدا کی جاتی ہے مگر خوراک ضائع ہونے کے باعث روزانہ 10 افراد رات کو کھانا کھائے بغیر سونے پر مجبور ہیں، جبکہ گلوبل ہنگر انڈیکس پر پاکستان 118 سے 107 درجے پر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں سالانہ چالیس فیصد خوراک ضائع کر دی جاتی ہے جبکہ دنیا بھر میں سالانہ ضائع ہونے والی خوراک سے ایک ارب سے زائد افراد کی غذائی ضروریات کو پورا کیا جا سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہ رمضان کے دوران مسلم ممالک میں سب سے زیادہ کھانا ضائع کیا جاتا ہے، پاکستان میں آبادی کے تناسب سے خوراک پیدا کی جاتی ہے مگر خوراک ضائع ہونے کے باعث روزانہ 10 افراد رات کو کھانا کھائے بغیر سونے پر مجبور ہیں، جبکہ گلوبل ہنگر انڈیکس پر پاکستان 118 سے 107 درجے پر ہے، تاہم ملک میں خوراک کے بڑھتے ہوئے ضیاع کو روکنے کیلئے سیو فوڈ مائٹ ہنگر کے نام سے ایک مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 647049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/647049/پاکستان-میں-سالانہ-40-فیصد-خوراک-ضائع-ہونے-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org