0
Sunday 18 Jun 2017 22:49

شیعہ علماء کونسل کی یوم علیؑ پر کامیاب سیکیورٹی پر سندھ حکومت اور ڈی جی رینجرز کو مبارکباد

شیعہ علماء کونسل کی یوم علیؑ پر کامیاب سیکیورٹی پر سندھ حکومت اور ڈی جی رینجرز کو مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل محمد یعقوب شہباز نے 21 رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر کراچی سمیت سندھ بھر میں مجلس عزاء اور بلخصوص مرکزی جلوس عزاء کی کامیاب سیکیورٹی پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کو مبارک باد پیش کی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یوم القدس اور نماز عید پر بھی سیکیورٹی کے انتظامات اسی انداز میں کئے جائیں گے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں سیکیورٹی اداروں کا کردار اسی طرح جاری رہے گا۔ اپنے بیان میں یعقوب شہباز کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ہر سال کی طرح اس سال بھی عظیم و الشان ریلی قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر جمعۃ الوادع 27 رمضان المبارک 3 بجے دن ریگل تا کراچی پریس کلب تک نکالی جائی گی، جس میں شہر بھر کی سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں کے رہنماء شرکت اور خطاب کریں گے، ریلی کا اختتام کراچی پریس کلب پر ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 647069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش