QR CodeQR Code

قادیانیوں کی جانب سے تحریف شدہ قرآن پاک تقسیم کرنے کا معاملہ، مذہبی رہنماؤں کی مذمت

19 Jun 2017 10:59

علماء نے قرآن کریم کی تحریف شدہ تفسیر اور ترجمہ کی اشاعت اور اس کی مساجد اور عوامی مقامات پر تقسیم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر قادیانیوں کی طرف سے شروع کی جانے والی اس مہم کو بند کروایا جائے اور تحریف شدہ تفاسیر اور ترجمہ شائع کرنے والوں کیخلاف آئین اور قانون پاکستان کے مطابق ایکشن لیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کی مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں نے رمضان المبارک میں قادیانیوں کی طرف سے تحریف شدہ قرآنی تفسیر اور ترجمہ تقسیم کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان میں اشتعال پھیلانے کی سازش ہے، حکومت پنجاب تحریف شدہ ترجمہ اور تفسیر شائع کرنیوالے اداروں اور افراد کیخلاف فوری ایکشن لے، مسلمانان پاکستان اس سازش سے ہو شیار رہیں۔ یہ بات انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی امیر مولانا سعید احمد عنایت اللہ، جمعیت علماء اسلام کے مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا عاصم مخدوم، جمعیت علماء پاکستان کے پیر محفوظ مشہدی، مولانا محمد خان لغاری، پاکستان علماء کونسل کے طاہر اشرفی، مولانا عبدالحمید وٹو، جمعیت اہلحدیث کے سربراہ علامہ ابتسام الٰہی ظہیر، تحفظ ختم نبوت فورم کے رانا طفیل رضا، محمد حسن معاویہ، ختم نبوت یوتھ فورس کے احسان احمد حسانی، انٹرنیشنل متحدہ علماء کونسل کے علامہ طاہر الحسن، پاکستان علماء و مشائخ کونسل کے علامہ زبیر عابد، متحدہ علماء فورم پاکستان کے مفتی محمد ضیاء مدنی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی۔

انہوں نے قرآن کریم کی تحریف شدہ تفسیر اور ترجمہ کی اشاعت اور اس کی مساجد اور عوامی مقامات پر تقسیم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر قادیانیوں کی طرف سے شروع کی جانے والی اس مہم کو بند کروایا جائے اور تحریف شدہ تفاسیر اور ترجمہ شائع کرنے والوں کیخلاف آئین اور قانون پاکستان کے مطابق ایکشن لیا جائے۔ قائدین نے کہا کہ آئین پاکستان اور قانون پاکستان کے مطابق کوئی غیر مسلم قرآن کریم شائع نہیں کر سکتا اور ایک اقلیتی گروہ کی طرف سے قانون اور آئین کی خلاف ورزی پر حکومت کی خاموشی قابل افسوس ہے اور مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی رمضان المبارک میں اسلامی شعائر کا استعمال کر رہے ہیں جو آئین اور قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، قادیانیوں کو مسلمانوں کے شعائر استعمال کرنے کی قطعی اجازت نہیں۔ قائدین نے وزیراعظم پاکستان، چیف آف دی آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ قادیانی گروہ کی طرف سے اس سازش کا فوری نوٹس لیں اور جن اشاعت خانوں سے تحریف شدہ قرآنی ترجمہ اور تفسیر شائع ہو رہی ہے ان کو فوری بند کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 647119

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/647119/قادیانیوں-کی-جانب-سے-تحریف-شدہ-قرا-ن-پاک-تقسیم-کرنے-کا-معاملہ-مذہبی-رہنماؤں-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org