QR CodeQR Code

پاسبان حریت جموں و کشمیر کا احتجاجی دھرنا اور ریلی

19 Jun 2017 11:12

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منزل کے حصول تک کشمیری جدوجہد جاری رکھیں گے۔ بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید کئے گئے 7 نوجوانوں، 60 سے زائد نہتے مظاہرین کو زخمی کرنے کے خلاف متحدہ حریت قیادت کی کال پر مظفرآباد میں برہان وانی چوک میں احتجاجی دھرنا دینے کے ساتھ ریلی نکالی گئی، شرکاء نے بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں شدید نعرہ بازی کی۔ ریلی کی قیادت پاسبان حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی، وائس چیئرمین انٹرنیشنل فورم فار جسٹس مشتاق الاسلام نے کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منزل کے حصول تک کشمیری جدوجہد جاری رکھیں گے۔ بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا۔


خبر کا کوڈ: 647129

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/647129/پاسبان-حریت-جموں-کشمیر-کا-احتجاجی-دھرنا-اور-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org