0
Monday 19 Jun 2017 14:59

پیپلز پارٹی سمیت ہر سیاسی جماعت کے دیرینہ کارکن قطار بنا کر تحریک انصاف کا حصہ بن رہے ہیں، اسد معظم

پیپلز پارٹی سمیت ہر سیاسی جماعت کے دیرینہ کارکن قطار بنا کر تحریک انصاف کا حصہ بن رہے ہیں، اسد معظم
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف فیصل آباد کے صدر ڈاکٹر اسد معظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف پیپلز پارٹی ہی نہیں بلکہ ہر سیاسی جماعت کے دیرینہ کارکن قطار بنا کر تحریک انصاف کا حصہ بن رہے ہیں۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت میرٹ کی بنیاد پر ہی لوگوں کو اپنے ساتھ ملا رہی ہے، نئے لوگوں کے آنے سے تحریک انصاف مزید مضبوط ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عقابی نظر رکھتے ہیں، ان کو ہر سیاسی جماعت کے کارکنوں کے بارے میں سب کچھ معلوم ہے، تحریک انصاف کے کارکن نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہیں تاکہ نیا پاکستان بنانے میں آسانیاں پیدا ہو سکیں۔
خبر کا کوڈ : 647202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش