0
Monday 19 Jun 2017 17:56

آئی ایس او ملک بھر میں 200 سے زائد القدس ریلیاں نکالے گی، سرفراز نقوی

آئی ایس او ملک بھر میں 200 سے زائد القدس ریلیاں نکالے گی، سرفراز نقوی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں تنظیم کے صدر سید سرفراز نقوی کے زیرِصدات مرکزی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں عالمی یوم القدس کے موقع پر پاکستان بھر میں یوم القدس کے حوالے سے جاری تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس او کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی کا کہنا تھا کہ آئی ایس او عالمی یوم القدس جمعتہ الوداع 27 رمضان کے موقع پر پاکستان بھر میں 200 سے زائد مقامات پر القدس ریلیوں کا اہتمام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی تیسری بڑی ریلی القدس یعنی حمایت فلسطین ریلی کے انعقاد کروانے کا اعزاز آئی ایس او پاکستان کو حاصل ہے اور ان شاء اللہ یہ اعزاز پاکستان کو حاصل رہے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملک بھر کی اہم ریلیوں سے آئی ایس او کے مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔ لاہور میں جامع مسجد صاحب الزمان اسلامپورہ تا پنجاب اسمبلی ہال تک ریلی منعقد کی جائے گی جس میں بچوں عورتوں سمیت ہزاروں افراد مستضعفین جہان کیلئے صدائے احتجاج بلند کریں گے، کراچی میں پاکستان کی سب سے بڑی ریلی سے مرکزی صدر آئی ایس او سید سرفراز نقوی خطاب کریں گے جبکہ نائب صدر علی کاظمی لاہور، جنرل سیکرٹری انصر مہدی راولپنڈی میں، نسیم کربلائی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سرگودھا میں، قاسم شمسی ملتان، آزاد کشمیر میں خیام حسین نثار کاظمی گلگت پشاور میں نثار کاظم اور ڈیرہ اسماعیل خان میں نیئر جعفری خطاب کریں گے۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ یوم القدس ان شاءاللہ روز مبین ثابت ہوگا، آئی ایس او پاکستان، دنیا میں جہاں بھی مستضعفین ہیں کی حامی اور ظالمین کی خلاف برسرپیکار رہی ہے۔ سید سرفراز نقوی نے کہا یوم القدس صرف مسلمانوں کے قبلہ اول فلسطین کی آزادی تک محدود نہیں بلکہ یہ تمام مظلومینِ جہاں سے اظہار یکجہتی اور ان پر ہونیوالے مظالم کیخلاف صدا احتجاج بلند کرنے کا دن ہے، تمام محکوم قوموں کی آزادی القدس کی آزادی سے منسلک ہے۔
خبر کا کوڈ : 647249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش