0
Monday 19 Jun 2017 21:09

قبلہ اول پر قابض اسرائیل کی نابودی کیلئے امت مسلمہ کو متحد ہونیکی ضرورت ہے، علامہ مختار امامی

قبلہ اول پر قابض اسرائیل کی نابودی کیلئے امت مسلمہ کو متحد ہونیکی ضرورت ہے، علامہ مختار امامی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ قبلہ اول کی آزادی کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ملک بھر ایم ڈبلیو ایم 23 جون 2017ء بمطابق 27 رمضان المبارک جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس کے موقع پر بعد از نماز جمعہ احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کرے گی، یوم القدس کے اجتماعات میں شیعہ سنی مشترکہ طور پر شریک ہوں گے، اس سے قبل ملک کے مختلف شہروں میں القدس کانفرنسز بھی منعقد کی جائیں گی، جن میں ملک کی نامور سیاسی و مذہبی شخصیات اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے، کانفرنسز کے انعقاد کا مقصد فلسطین پر اسرائیلی مظالم سے لوگوں کا آگاہ کرنا ہے۔ اپنے بیان میں علامہ مختار امامی نے کہا کہ مسلمانوں کے ازلی دشمن اور قبلہ اول پر قابض اسرائیل کی نابودی کیلئے امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ مسلمانوں کے سارے اتحاد عالم اسلام کی پسپائی کیلئے وجود میں آتے ہیں، مگر اسرائیل کی ننگی جارحیت کی طرف کوئی آنکھ اٹھا کر دیکھنے کیلئے بھی تیار نہیں۔

علامہ مختار امامی نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی مسلمانوں پر قرض ہے، عالم اسلام کو تفرقوں میں الجھا کر اسرائیل اور اسلام دشمن طاقتوں کی معاونت کی جا رہی ہے، مسلکی نظریات کو ابھارا اور حقیقی اسلام کو دبایا جا رہا ہے، جو عالم اسلام کے زوال کا سب سے بڑا سبب ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیلی یلغار کے پیچھے امریکہ، برطانیہ اور اس کے اتحادی ممالک کی سازشیں کار فرما ہیں، استعماری قوتیں ہماری وحدت کو پارہ پارہ کرکے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم القدس مظلوم فلسطنیوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے، جسے دنیا بھر میں منایا جاتا ہے، غزہ کے محاصرے اور مظلوم مسلمانوں کے آئے روز قتل عام پر خاموشی امت مسلمہ کی غیرت و حمیت پر بدنما داغ ہے، قائداعظمؒ نے فلسطنیوں کی حمایت کرکے پاکستان کا مؤقف واضح کر دیا تھا، مظلوم فلسطینوں کی حمایت میں گھروں سے نکلنا ہر شخص کا شرعی فریضہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 647304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش