QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا، انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی نئی فہرست جاری

19 Jun 2017 22:23

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جاری کردہ نئی فہرست میں 87 دہشت گرد شامل کئے گئے ہیں۔ جن میں سے 18 کا تعلق افغانستان، 29 کا پشاور، 12 کا خیبر ایجنسی سے بتایا گیا ہے۔ اس فہرست میں سب سے زیادہ دہشت گردوں کا تعلق عالمی دہشت گرد تنظیم یعنی داعش سے بتایا گیا ہے۔ جب کہ 14 کا تعلق تحریک طالبان افغانستان سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی نئی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جاری کردہ نئی فہرست میں 87 دہشت گرد شامل کئے گئے ہیں۔ جن میں سے 18 کا تعلق افغانستان، 29  کا پشاور، 12 کا خیبر ایجنسی سے بتایا گیا ہے۔ اس فہرست میں سب سے زیادہ دہشت گردوں کا تعلق عالمی دہشت گرد تنظیم یعنی داعش سے بتایا گیا ہے۔ جب کہ 14 کا تعلق تحریک طالبان افغانستان سے ہے۔ جاری کردہ نئی فہرست میں شامل دہشت گرد 2008 سے2017 تک دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ اس فہرست میں ان افراد کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جو کہ گرفتار یا سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں ہلاک ہوئے ہیں۔  فہرست کے مطابق 65 دہشت گرد فرار، 17 گرفتار جبکہ 5 مارے جا چکے ہیں اور فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 647317

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/647317/خیبر-پختونخوا-انتہائی-مطلوب-دہشتگردوں-کی-نئی-فہرست-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org