0
Tuesday 20 Jun 2017 00:46

اسکردو، دو بین الاقوامی کوہ پیماء ٹیمیں سلسلہ قراقرم میں چوٹی کو سر کرنے کیلئے روانہ

اسکردو، دو بین الاقوامی کوہ پیماء ٹیمیں سلسلہ قراقرم میں چوٹی کو سر کرنے کیلئے روانہ
اسلام ٹائمز۔ دو بین الاقوامی کوہ پیماء ٹیمیں سلسلہ قراقرم میں 861 میٹر بلند دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو کو سر کرنے اسکردو سے اسکولی کے لئے روانہ ہوگی۔ پہلی ٹیم 9 ارکان پر مشتمل ہے۔ اس ٹیم کے لیڈر امریکن کوہ پیماء ونیسا اوبرین نے اسکردو میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی ٹیم 9 ارکان پر مشتمل ہیں، جس میں امریکہ، چین، ناروے، نیپال، آئرلینڈ، سنگاپور اور پاکستانی کوہ پیماء شامل ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ اُنھوں نے اس سے قبل دو بار کے ٹو سے کرنے کی کوشش کی تھی مگر موسم کی خرابی کے باعث اُنھیں اِس مہم میں کامیابی نہیں ملی، لیکن اب کی بار انکی اپنی تیاری بھی بہتر ہے۔ انھوں نے بتایا کہ انھوں نے اس بار موسم کے حوالے سے جو معلومات حاصل کی ہیں اس اعتبار سے توقع ہے کہ موسم ساتھ دے گا اور اب کی بار اس مہم میں کامیابی حاصل ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ انکی ٹیم پہلے کے ٹو پر مہم جوئی کرے گی جس کے بعد براڈر پیک پر قسمت آزمائی کرے گی۔ اس مہم کے لئے انھوں نے مقامی تین ماہر گائیڈز کی خدمات حاصل کی ہیں۔ انھوں نے بلتستان کے لوگوں کی مہمان نوازی اور امن پسندی کی تعریف کی اور خطے کی سیاحت دوست ماحول کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان دو چوٹیوں کہ مہم پر دو ماہ سے زائد کا عرصہ صرف ہوگا اور توقع ہے کی اگست کی اکیس تاریخ تک وہ اس مہم سے واپس اسکردو پہنچ سکیں گے۔ دوسری ٹیم کے ارکان جن کا تعلق میکسیکو سے ہے۔ اس ٹیم کے لیڈر ناویریکو لوپا نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ میری ٹیم دو ارکان پر مشتمل ہے۔ ہم میاں بیوی ہیں اور پچھلے کئی سالوں سے ہم دونوں مشترکہ طور پر کوہ پیمائی کررہے ہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ دنیا میں موجود آٹھ ہزار سے بلند تمام چودہ چوٹیوں کو سر کرلیں۔ اب تک ہم نے ان چودہ میں سے آٹھ چوٹیوں کو سر کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ہم پچھلے سال بھی کے ٹو پر مہم جوئی کے لئے گئے تھے مگر سات ہزار میٹر کی بلندی پر جاکر موسم کی خرابی کے باعث ہم ناکام لوٹے۔ اب کی بار ہم پُر اُمید ہیں۔
خبر کا کوڈ : 647350
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش