0
Tuesday 20 Jun 2017 13:02

ڈاکٹروں کو سیاسی نشانہ بنانے سے گریز کیا جائے، تاکہ بدمزگی پیدا نہ ہو، وائی ڈی اے کور کمیٹی

ڈاکٹروں کو سیاسی نشانہ بنانے سے گریز کیا جائے، تاکہ بدمزگی پیدا نہ ہو، وائی ڈی اے کور کمیٹی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ینگ ڈاکٹرز نے صوبائی حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے بعد خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آج ہونے والی ہڑتال ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا، اس بات کا فیصلہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ڈاکٹر عالمگیر یوسفزئی کی زیرصدارت وائی ڈی اے کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی پیشکش کی ہے، تاہم صوبائی اسمبلی کے قریب احتجاجی کیمپ مطالبات کی منظوری تک جاری رکھا جائے گا اور عید کے موقع پر بھی ڈاکٹرز کیمپ میں موجود رہیں گے، اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ ڈاکٹروں پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری کی جائے اور ڈاکٹروں کو سیاسی طور پر نشانہ بنانے سے گریز کیا جائے، تاکہ کسی قسم کی بدمزگی پیدا نہ ہو، اس موقع پر بتایا گیا کہ بہت جلد تجاویز سمیت مطالبات کو تحریری طور پر حکومت کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے پیش نظر خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی تھی، جبکہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے، تاکہ سروسز میں رکاوٹ ڈالنے کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 647481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش