0
Tuesday 20 Jun 2017 18:49

پشاور تحریک آزادی قدس نے یوم القدس منانے کا اعلان کردیا

پشاور تحریک آزادی قدس نے یوم القدس منانے کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ تحریک آزادی قدس خیبرپختونخوا نے ملک بھر میں یوم القدس کو بھرپور انداز میں منانے کا اعلان کیا ہے۔ پشاور پریس کلب میں تحریک آزادی قدس کے سیکرٹری اخونزادہ مظفرعلی نے علامہ ارشاد حسین خلیلی، یاسر، منظورعلی شاہ اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ رمضان کے آخری جمعہ یعنی یوم القدس پر امریکہ اور اسرائیل نے مسلمانوں پر جو ظلم اور تشدد کا بازار گرم کر رکھا ہے، اسرائیل نے قبلہ اول پر پہلے قبضہ کیا اور اب غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اسی طرح برما، شام، یمن، افغانستان، مصر، عراق اور دیگر اسلامی ممالک میں ظلم اور دہشتگردی شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قبل اول مسلمانوں کا دل ہے تاہم مسلم حکمرانوں کی غفلت ہے کہ اس پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمان حکمران امریکی اور اسرائیلی خوف کی وجہ سے ان کیخلاف آواز نہیں اٹھا سکتے۔ اخونزادہ مظفرعلی نے کہاکہ 23 جون بروز جمعہ کو امامیہ جرگہ کے زیر اہتمام یوم القدس بھرپور انداز میں منائینگے۔ اسی مناسبت سے ریلیاں بھی نکالی جائینگی۔ پشاور میں مرکزی جامع مسجد کوچہ رسالدار سے ریلی نکالی جائیگی، جس کی قیادت مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام اور دیگر مذاہب کے رہنماء کرینگے۔ جس کیلئے تمام بازاروں کے صدور، کاروباری تنظیموں اور مذہبی رہنماؤں سے رابطے کئے جائینگے کیونکہ سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کیلئے ایک ہو جائیں۔
خبر کا کوڈ : 647539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش