0
Tuesday 20 Jun 2017 18:53

لندن، فینز بری پارک مسجد سانحہ، برطانوی میڈیا کو سانپ سونگھ گیا

لندن، فینز بری پارک مسجد سانحہ، برطانوی میڈیا کو سانپ سونگھ گیا
اسلام ٹائمز۔ ملٹی کلچرل معاشرے اور ہر کسی کو مذہبی آزادی کے دعویدار برطانوی حکومت اور برطانوی میڈیا نسلی امتیاز کا شکار ہو گیا۔ لندن میں فینز بری پارک میں گزشتہ روز نماز تراویح پڑھ کر مسجد نکلنے والے نمازیوں پر ایک سفید فام برطانوی شہری نے وین چڑھا دی جس سے 2 نمازی جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے۔ پہلے روز برطانوی میڈیا اور حکومت نے مسلمانوں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے دہشتگردی کی مذمت کی لیکن رات گئی بات گئی کے مصداق آج پورا برطانوی میڈیا خاموش ہے اور واقعہ کے حوالے سے کوئی خبر نہیں نشر کی گئی جبکہ لندن بریج واقعہ بھی بالکل اسی طرز کا تھا جس پر برطانوی میڈیا نے اتنا شور مچایا اور کئی روز تک بار بار لندن بریج کے مناظر دکھائے جاتے رہے اور مسلمانوں کیخلاف پروپیگنڈہ کیا گیا اور دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنے کی ناکام کوشش کی جاتی رہی، لیکن مسجد کے باہر ہونیوالے حملے اور مسلمانوں کے نشانہ بننے پر برطانوی میڈیا نے اب چپ سادھ لی ہے۔ اس حوالے سے کوئی خبر چلائی جا رہی ہے نہ ہی اس پر تبصرے ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب برطانوی پولیس بھی اپنے سفید فام بھائی کو بچانے کیلئے اس کوشش میں ہے کہ مجرم کو دماغی مریض ظاہر کر کے اس کو عدالت سے باعزت بری کروا لیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 647542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش