0
Tuesday 20 Jun 2017 18:52

پاک فوج نے افغان سرحد پر خاردار تار لگانے کا کام شروع کردیا

پاک فوج نے افغان سرحد پر خاردار تار لگانے کا کام شروع کردیا
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے افغانستان کے ساتھ متصل سرحد پر خاردار تار لگانے کا کام شروع کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف کی ہدایت پر سکیورٹی اقدامات کے تحت پاک افغان سرحد پر خاردار تار لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہے تاکہ دہشت گرد عناصر کو دراندازی سے روکا جاسکے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خاردار تار دو مرحلوں میں لگائی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں باجوڑ، مہمند، خیبر ایجنسیوں اور دوسرے مرحلے میں باقی سرحدوں بشمول بلوچستان میں باڑ لگائی جائے گی۔ اس کے علاوہ پاک فوج اور ایف سی کی جانب سے سرحد پر نئے قلعے اور چوکیاں بھی بنائی جارہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 647544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش