0
Tuesday 20 Jun 2017 22:13

جی بی، سرکاری ملازمین کی انشورنس اشتہار کے ذریعے پروپوزل طلب کرنے کا فیصلہ

جی بی، سرکاری ملازمین کی انشورنس اشتہار کے ذریعے پروپوزل طلب کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی سیکرٹری گلگت بلتستان اورنگزیب ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ملازمین کی انشورنس کے حوالے سے بہت جلد اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے انشورنس کمپنیوں سے پروپوزل طلب کیا جائے گا۔ جو کمپنی اچھی آفر کریگی حکومت اسی کمپنی کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ کریگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اورنگزیب ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسمبلی میں باقاعدہ بل پیش کیا جائے گا اور قانونی پیچیدگیوں کو دور کیا جائے گا۔ معاہدے کے بعد جی بی واحد صوبہ ہوگا جو سرکاری ملازمین کو ہیلتھ، پنشن اور لائف انشورنس دے گا جس سے سرکاری ملازمین کے مستقبل روشن ہونگے۔ پالیسی کے تحت پاکستان کے 300 بڑے ہسپتالوں میں سرکاری ملازمین، ان کے بچے اور والدین کے علاج و معالجے کا خرچ انشورنس کمپنی برداشت کرے گی۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ گلگت بلتستان کے سرکاری ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوگا اور معیار میں بھی بہتری آئے گی۔ اس عمل سے جی بی حکومت کو کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 647574
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش