0
Tuesday 20 Jun 2017 23:58

طورخم، لاکھوں سعودی ریال پاکستان سمگل کرنیکی کوشش ناکام

طورخم، لاکھوں سعودی ریال پاکستان سمگل کرنیکی کوشش ناکام
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی کسٹم عملے نے افغانستان سے لاکھوں سعودی ریال پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق طورخم گیٹ سے سعودی ریال پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ کسٹم عملے نے پیشگی اطلاع پر طورخم پہ نگرانی کے عمل کو سخت کرتے ہوئے پرائیویٹ گاڑی کے ذریعے کرنسی سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا ہے اور ایک سمگلر کو دھر لیا ہے۔ سمگلر سے سعودی کرنسی کے ساتھ ساتھ چالیس ہزار امریکی ڈالر بھی برآمد ہوئے ہیں۔ غیر ملکی کرنسی کی یہ بڑی مقدار کس مقصد کیلئے پاکستان سمگل کی جارہی تھی، اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 647599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب